ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

سینٹ الیکشن: اسحاق ڈار، آصف کرمانی،مشاہد حسین سید بھی جیت گئے

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) سینیٹ انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی طور پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے پہلی مرتبہ سینیٹ انتخابات میں آزاد امیدواروں کی حیثیت سے حصہ لیا۔سینیٹ الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جن کے

مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔جنرل نشست پر پنجاب اسمبلی سے 7 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جن میں زبیر گل، شاہین خالد بٹ، آصف کرمانی، رانا مقبول احمد بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ٹیکنوکریٹ کی نشت پر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار مشاہد حسین سید بھی اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حافظ عبدالکریم بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔فاٹا سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چار سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں جن میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، شمیم آفریدی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 12بجکر6منٹ پر سینیٹ انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، قومی اسمبلی آمد کے موقع پر(ن)لیگ کے ارکان اور اتحادیوں نے گرمجوشی کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال کیا، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔ ہفتہ کو سینیٹ انتخابات کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ووٹ ڈالنے کیلئے قومی اسمبلی پہنچے، اتحادی جماعتوں کے ارجمان اور مسلم لیگ (ن)کے ارکان نے وزیراعظم کا استقبال کیا،

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی سے مختصر گفتگو کی اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ (ن)لیگ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دن 12بجکر6منٹ پر سینیٹ انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  اسمبلی ہال میں جس دروازے سے داخل ہوئے اسی  سے باہرنکل گئے،وزیراعظم نے میڈیا کے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سوالوں کے جواب دینے سے گریز  کیا،ووٹ کاسٹ کرکے اپنے چیمبر  میں چلے گئے۔ ہفتہ کو   وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینیٹ انتخاب   میں اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے   اسمبلی ہال میں جس دروازے سے داخل ہوئے میڈیا سیگریزکرتے ہوئے اسی  دروازے سے باہرنکل گئے الیکشن کمیشن  نے ا سمبلی  ہال میں داخلے اور واپسی کیلئے الگ الگ دروازے مختص کررکھے ہیں۔وزیراعظم کامیڈیا کے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سوالوں کے جواب دینے سے گریز  کیا اور ووٹ کاسٹ کرکے اپنے چیمبر  میں چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…