ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بے نظیر بھٹوجنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں وائکرل دھاگہ ختم ہونے کا انکشاف ،سارا بوجھ غریب مریضوں پر ڈال دیا گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹوجنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں وائکرل دھاگہ ختم ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وائکرل ڈھاگہ ختم ہونے کا انکشاف کیاگیاہے جس کے باعث مریض خوار ہونے لگے ہیں آپریشن تھیٹر سے

وائکرل دھاگہ ختم ہونے کے باعث مریض باہرسے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ وائکرل دھاگہ آپریشن تھیٹر میں مختلف اقسام کے آپریشن میں استعما ل کیاجاتا ہے وائکرل ون دھاگہ آپریشن کے بعد جلد کو جوڑنے اور جسم کے اندرونی اعضاء کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ وائکرل ون دھاگہ ختم ہونے کے باعث ہسپتال میں وائکرل ٹو کا استعمال ہونے لگا ہے ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کے باعث مریض مسائل کا شکار ہو رہے ہیں اور دھاگہ ون کی جگہ مہنگے داموں ٹو لیا جارہا ہے جب کہ دھاگہ وائکر ل ون ختم ہونے سے بے نظیربھٹو ہسپتال میں کے آپریشن تھیٹر میں مسائل بڑھنے لگے ہیں دھاگہ ون ختم ہونے کے باعث نہ صرف مریضوں بلکہ سرجنز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر مسعود صفدر نیمیڈیاکے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وائکرل دھاگہ ختم نہیں ہے اگر ختم ہوجائے تو ہم اس کو لوکل پرچیز میں اسی وقت منگوا لیتے ہیں جب ہمارے پاس آپریشن کے مریضوں کی لسٹ آتی ہے تو اسی وقت جو بھی چیز ختم ہو تو ہم ہسپتال کے فنڈ سے منگوا لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ وائکرل ون دھاگہ اگر ختم ہو بھی جائے تو ہم اس کو فوری طور پر ہسپتال کے فنڈ سے منگوا لیتے ہیں۔  بے نظیر بھٹوجنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں وائکرل دھاگہ ختم ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…