ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

گرے لسٹ میں شمولیت،عالمی برادری پاکستان کے ساتھ غیرجانبداری سے پیش آئے، تنقید اور تعصب مزید برداشت نہیں کریں گے،چینی وزارت خارجہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر عالمی برادری سے پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اور تعصب کی بجائے غیرجانبداری کے ساتھ پاکستان کی کاوشوں کا موازنہ کیا جائے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے واقف ہے، پاکستان نے زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ مالیاتی معاملات میں بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔واضح رہے گزشتہ ہفتے پیرس میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے تنظیم کے نمائندہ ممالک کا اجلاس ہوا تاہم تنظیم نے پاکستان کا نام لسٹ میں شامل نہ کرتے ہوئے 3 ماہ کی مہلت دے دی تھی۔ چینی وزارت خارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر عالمی برادری سے پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اور تعصب کی بجائے غیرجانبداری کے ساتھ پاکستان کی کاوشوں کا موازنہ کیا جائے۔ پاکستان نے زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ مالیاتی معاملات میں بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…