جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے بھی حمایت کردی،فیصلہ کرلیا ٗجو ووٹ کو عزت نہیں دیگا ہم اس کی عزت نہیں کرینگے،نوازشریف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ مومن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے جو ووٹ کو عزت نہیں دیگا ہم اس کی عزت نہیں کرینگے ٗ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو شیر کا نشان نہیں ملا ٗ معاملہ دھاندلی کی طرف جارہا ہے ٗ عوام دھاندلی کی سازشوں کو ناکام بنا دینگے ٗمیرے خلاف درخواست دائر کر نے والا عمران خان بھی کہہ رہا ہے عدلیہ کا فیصلہ کمزور ہے ٗ مانتے ہیں نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ٗ ٹھیکے سے کوئی پیسہ نہیں بنایا ٗ

پھر اسی فیصلے کی بناء پر صدارت سے بھی ہٹا دیا ٗ آج پھر ملک کو پیچھے کی طرف موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ٗ پاکستان سے محبت کرنے والا اور حق پر ڈٹنے والا انسان ہوں، پیچھے ہٹنے والا نہیں، سفر تھوڑا سا مشکل ہے میں بر داشت کررہا ہوں ٗ میرے ساتھ تھوڑا بر داشت کر نا پڑا تو کریں ٗ پاکستان کے ساتھ جو چند لوگ سلوک کررہے ہیں وہ ہم روکیں گے ٗ ملک کو ڈگر پر لائیں گے ۔ بدھ کو یہاں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کا انتخابی نشان شیر ہے اور یہاں شیر کا نشان ہمارے امیدواروں کو نہیں مل رہایہ نا انصافیوں کیوں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چند دن پہلے تک میں مسلم لیگ (ن)کا صدر تھا ٗانہوں نے مجھے ہٹا دیا مگر آج بھی میں جانتا ہوں آپ کی نظر میں کیا ہوں ؟نوازشریف نے کہاکہ آپ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کے عہد ے سے نکال رہے ہیں ٗ نوازشریف نے کونسی کرپشن کی تھی ٗ مانتے ہیں کرپشن نہیں ہے ٗ نوازشریف نے کونسے ٹھیکے سے پیسے بنائے ہیں ٗ مانتے ہیں کوئی ٹھیکے سے پیسے نہیں کمایا ٗ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کوئی خزانے سے خوربرد کی تھی ٗ وہ بھی مانتے ہیں کوئی خورد برد نہیں کی ٗ پھر کیوں نکالا ٗ کہتے ہیں نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اس سے و زارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے بڑے بڑے وکیلوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہے ٗ نوازشریف کو ایک اقامے اور بنیاد پر نکالنا کہ بیٹے سے تنخوراہ نہیں لی یہ غلط ہے اور جائز نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نکالا جاتا ہے ٗبڑ ے بڑے سیاستدانوں نے کہا یہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہے اور تو اور خود درخواست دائر کر نے والا عمران خان بھی کہہ رہا ہے یہ کمزور فیصلہ ہے ٗ پھر بتائیں اس فیصلے کی کیا حیثیت ہے ؟۔ نواز شریف نے کہاکہ وزیر اعظم ہاؤس سے نکالنے کے بعد بھی نہیں رکے ٗ لوگ کہتے جارہے ہیں کہ فیصلہ غلط ہے اور پھر اسی فیصلے کی بناء پر مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ٗ پہلے فیصلے کی وجہ سے کروڑوں ووٹروں کی توہین ہوئی ہے ٗ ان کا ووٹ پانچ بندے پکڑ پھاڑدیں یہ منظور نہیں ۔

نوازشریف نے کہاکہ کرڑوں عوام نے نوازشریف کو منتخب کیا ٗآپ کے ووٹ کی پاکستان کے اندر حرمت اور عزت ہونی چاہیے یا نہیں ہونی چاہیے ٗاس موقع پر شرکاء نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے ۔ نوازشریف نے کہاکہ ووٹ کو عزت دینی چاہیے ٗجو ووٹ کو عزت نہیں دے گا ہم اس کی عزت نہیں دینگے ٗ یہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ میں نے قدم بڑھایا ہے ٗ آپ نے میرے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے ٗ پاکستان خوشحالی کی ڈگر پر دوبارہ واپس آئے گا ٗ غریبوں کو گھر ملیں گے ٗدروازے کی دہلیز پر انصاف ملے گا ٗ پاکستان کے اندر ایک بہترین معاشرہ قائم ہوگا ٗ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نوازشریف کوئی وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا آج لوڈشیڈنگ دم توڑ رہی ہے ٗ دہشتگردی ختم کر نے کا وعدہ کیا ہے ٗ دہشتگردی ختم کر دی ہے یا نہیں ؟نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے اندر غریبوں کو روز گار ملے گا ٗ اسی ڈگر پر چل ر ہے ہیں ٗ سی پیک کے تحت ملک میں عظیم ترقی ہورہی تھی ٗ سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے آج کہاں چلی گئی ۔ نوازشریف نے کہاکہ فیصلے کے بعد مہنگائی پھربڑھ رہی ہے ٗ پٹرول اور تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ٗ ہم چاہتے ہیں بجلی کی قیمتیں کم ہوں ٗ

جب میں وزیر اعظم تھا تو پٹرول اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھیں ٗ لمبی لمبی سی این جی اسٹیشنوں پر قطاریں ختم کر دیں ٗ کھاد مہنگی ہوتی تھی ٗ کہاں 2300روپے کی بوری آج 1500روپے میں مل رہی ہے ٗ کتنا فرق ہے ٗ ہماری نیت ٹھیک تھی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر حالات خراب کر نے کی کوشش ہورہی ہے ٗ ملک کو پیچھے کی طرف موڑنے کی کوشش ہورہی ہے ٗ پاکستان کے رخ کو پیچھے نہیں مڑنے دینا ٗ ہم اس کو آگے لیکر جائینگے ۔ نوازشریف نے کہاکہ پچھے سات آٹھ ماہ سے جو حشرہورہاہے وہ بہت زیادتی ہے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن)کا عمدہ ساتھی ہے ٗ شہباز شریف عمدہ ساتھی ہے ٗ سب دائیں بائیں بیٹھے ہمدہ ساتھی ہیں ٗ قصور ان کا ہے جنہوں نے فیصلہ سنایا اور پاکستان کو انتشار کا شکار کر دیا اب صدارت سے ہٹادیا ہے ۔ اس موقع پر نوازشریف نے پوچھا کہ کیا فیصلہ تسلیم کرتے ہو جس پر شرکاء نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔انہوں نے کہاکہ آگے الیکشن آنے والے ہیں ٗمسلم لیگ (ن)کے ساتھ کیا ہورہاہے ٗدھاندلی ہورہی ہے ٗ سینٹ کے امیدواروں کو شیر کا نشان نہیں ملا ٗ پاکستان کی سب سے بڑی سیاست جماعت کے ساتھ یہ سلوک ہورہاہے ٗ معاملہ دھاندلی کی طرف جارہا ہے ٗ

عوام دھاندلی کی سازشوں کو ناکام بنا دینگے ٗ کوئی دھاندلی برداشت نہیں کرینگے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم میدان میں کھڑے ہیں ٗ پاکستان سے محبت کر نے والا آدمی ہوں ٗ پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں ٗ حق پر ڈٹنے والا آدمی ہوں ٗآپ بھی اصول پر ڈٹ جائیں ٗ بلیک میلنگ جیسے اقدامات کو قبول نہ کر نے کا عہدہ کریں ٗ اس پاکستان کی منزل حاصل کریں گے جس کو قائد اعظم نے بنایا تھا ٗ بزرگوں نے خواب دیکھا پاکستان ایک مثالی ملک ہوگا ٗ چند لوگ پاکستان کے جو سلوک کررہے ہیں ہم اس کو روکیں گے ۔ نوازشریف نے کہا کہ مزید سوچا جارہا ہے نوازشریف کو سیاست سے آؤٹ کردیں ٗ یہ آؤٹ کررہے ہیں عوام مجھے ان کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے سوچا نوازشریف کو وزارت عظمیٰ اور صدارت سے ہٹا دیں تو لوگ بھاگ جائینگے یہاں سارے سپورٹر میرے ساتھ کھڑے ہیں اور پہلے دن سے ساتھ ہیں ان میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ سب آپ کو قبول ہے جس پر شرکاء نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اس کیخلاف لڑنا ہے اور جنگ جیتیں گے ٗ یہ جنگ جیتنی ضروری ہے ٗ یہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے ٗ پاکستان میں رول آف لاء کی جنگ ہے ٗ ووٹ کے احترام اور تقدس اور حقوق کی جنگ ہے ٗ آپ میرا ساتھ دیں ٗتمام وعدہ پورے کرونگا ۔

انہوں نے کہاکہ یہ سفر تھوڑا سا مشکل ہے میں بھی بر داشت کررہا ہوں ٗ آپ کو بھی تھوڑا سا برداشت کر نا پڑیگا۔ انہوں نے کہاکہ آپ بھی بر داشت کریں اصل سفر یہی ہے آپ نے میرا ساتھ دینا ہے اور میں نے آپ کا ساتھ دینا ہے ٗ جہاں جاتا ہوں کوٹ مومن والا جذبہ نظر آتا ہے ٗکوٹ مومن زندہ باد ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں نو جوان امیدوار ہے اس سے بھی شیر کا نشان نہیں ملا انشاء اللہ وہ بھی کامیاب ہو گا ٗآپ کی خدمت کریگا ہم سے جو ہوسکا کریں گے ٗ کوٹ مومن کو ایک مثالی شہر بنائیں گے ٗ ایک مثالی خطہ بنائیں گے ۔ اس موقع پر نوازشر یف نے کہاکہ آپ میرے بیانئے سے پوری طرح متفق ہیں جس پر شرکاء نے ہاتھ کھڑا کر کے نوازشریف کے حق میں آواز اٹھائی ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دور ان ایک بار پھر کوٹ مومن آؤنگا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…