بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پرویزمشرف نے چوہدری نثار اورشہبازشریف سے ’’خاص تعلقات‘‘ کا اعتراف کرلیا،شہبازجب بھی مجھ سے ملنے آتے تھے تو انہیں کیا کہتاتھا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے ساتھ ہمارا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔ ہم نے پاکستان کو آسمان اور آپ نے قبر میں اتارا۔ چوری کی سزا ملے گی۔ شاہ عبداللہ نہیں جو بچانے آ جائے ۔ بینظیر آصف زرداری کی کرپشن میں ملوث تھی۔ وزیراعظم کے لئے سہباز شریف عمران خان سے موزوں شخص ہے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف بہت ہی بے تکی بات کرتے ہیں مجھے اور ایوب خان کا اپنے ساتھ موازنہ کرتے ہیں۔

ہم پاکستان کو آسمان کی طرف لے کر جا رہے تھے اور یہ قبر میں ڈال دیا ہے اور باتیں کرتا ہے عدالت نے ہمیں سزا دی اور فوجی سربراہوں کو نہیں دی۔ ملک کو آپ نے لوٹ لیا ہے۔ 20کروڑ عوام کا شور مچانے والے کی نا اہلی پر20کروڑ عوام کہاں تھی کوئی بھی نہیں آیا آگے پیچھے۔ پوری حکومت کا استعمال کرکے لوگوں کو اکٹھا کرتے ہوں پیسوں سے لوگوں کو خریدتے تھے۔ عدالت آپ کو سزا دے گی پوری دنیا جانتی ہے آپ نے پاکستان کو لوٹا عوام کا پیسہ چوری کیا۔ آپ پر جتنے بھی الزامات ہیں سب کے سب درست ہیں۔ انہوں نے کہا کس وقت لوگ نواز شریف سے نفرت کرتے ہیں آپ کو کون بچائے گا۔ شاہ عبداللہ کے کہنے پر این آر او کیا اور آپ کو10سال کے لئے بیرون ملک بھیجا۔ اب کوئی کنگ عبداللہ نہیں آپ کو بیرون ملک سے بچانے نہیں آئے گا۔ نواز شریف سیاست سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جب میں آرمی چیف تھا میرے پاس پاور نہیں تھی ایک وزیراعظم کو ہٹا کر شہباز شریف کو کیسے وزیراعظم بنا دیتا۔ آرمی چیف کے وقت چوہدری نثاراور شہباز شریف میرے پاس آتے تھے ملنے میری ان کے ساتھ دوستی تھی۔ چوہدری نثار نے آرمی چیف کے لئے نواز شریف کو میرے نام کی تجویز بھی دی تھی۔ میں نے شہباز کو مذاق میں کہا کہ بھائی کو کہوں کہ ہٹ جائیں اور مجھے وزیراعظم بنا دیں۔ ہمیشہ شہباز شریف کے متعلق میری رائے اچھی رہتی ہے۔ موجودہ وقت میں اگر مسلم لیگ ن میں سے کسی کو وزیراعظم بنانا ہو تو شہباز شریف بہتر ہے۔

شہباز کلثوم نواز اور مریم نواز سے بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہبے نظیر جانتی تھی کہ آصف علی زرداری کرپشن کر رہے ہیں اور وہ بھی اپنے خاوند کے ساتھ کرپشن میں ملوث تھیں۔ آصف زرداری نے کراچی لوٹ لیا ہے۔ جس وقت بھارت میں سکھوں کی خالصتان مومنٹ چل رہی تھی اگر بینظیر بھٹو کی جگہ کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو کشمیر کا مسئلہ ختم ہو جاتا کیونکہ کشمیر کا راستہ پنجاب سے گزرتا ہے۔ بھارتی پنجاب میں بھارتی فوجی گزر نہیں سکتے تھے۔ سکھوؤں کی تحریک عروج پر تھی ہم نے گولڈن موقع ضائع کر دیا۔ مشرف کا مزید کہنا تھا کہ عسکری ادارے تو بعد میں آتے ہیں پہلے مسلم لیگ ن والے ہی مریم نواز کو لیڈر نہیں تسلم کریں گے نہ تو ان کا خاندان اور نہ ہی چوہدری نثار سمیت دیگر رہنما۔

مریم نواز وزیراعظم بننا چاہتی ہے وزیراعظم کے لئے ایک ٹھہراؤ والا شخص ہونا چاہئے مریم نواز غیر سنجیدہ ہیں وہ کیسے غیر ملکی لیڈرز سے ملیں گی اور پاکستان کے مفاد میں کیسے بات کر سکیں گی یہ کوئی بچگانہ باتیں کرتی ہیں۔ عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا۔ میری نظر میں ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے عمران خان نہ تو سندھ میں قبول ہے ن لیگ اور پی پی سے بہتر ہے عوام بھی اس کو قبول کر لے گی۔ عمران میں قومی جذبہ تو موجود ہے مگر نظام حکومت چلانے کے لئے ان کو دوسرے سے سیکھانا ہو گا۔ ملکی نظام کی نہ تو سمجھ ہے نہ ہی ان کے پاس حل موجود ہے۔ جبکہ شہباز شریف کے پاس تجربہ ہے اس نے پنجاب کو اچھے طریقے سے چلا میں تسلیم کرتا ہوں۔ شہباز شریف پر بھی کیسز چل رہے ہیں وزیراعظم بننے کے لئے بہت سے مسائل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…