لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت مہم شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) والوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر
ایک مہم شروع کی ہے اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانا شروع کر دی ہیں، جس میں کہا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس کی بیٹیوں کا کسی خاص سیاسی جماعت سے تعلق ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ یہ بات بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ان کا کسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہاکہ کسی اور کی ماؤں بیٹیوں کی سوشل میڈیا پر تصاویر دے کر انہیں چیف جسٹس کی بیٹیاں بتایا گیا ہے اور ان کے خلاف بے بنیاد مہم شروع کی ہوئی ہے۔ اس موقع پر چوہدری غلام حسین نے کہاکہ ایف آئی اے سائبر ونگ اور وزارت داخلہ کو میاں ثاقب نثار کے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں بے نقاب کرنا چاہیے اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور باقی ججز کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں۔ سینئر صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس لیے کسی کی ماں بیٹیوں کی تصویریں استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔ سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت مہم شروع کر رکھی ہے۔