ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریم نواز کو آج مئیر سرگودھا سونے کا تاج پہنائینگے،یہ تاج کتنے تولے سونے سے تیار کیا گیا ہے،جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(سی پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز آج سرگودھا میں پارٹی کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی۔ اس موقع پر میئر سرگودھا ملک نوید اسلم کی جانب سے مریم نواز کی تاج پوشی بھی کی جائے گی اور انہیں 21 تولہ سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔کمپنی باغ سرگودھا میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے مریم نواز کے خطاب کے لیے اسٹیج اور پنڈال تیار ہے اور انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے زیرِ اہتمام ہونے والے سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت کے لیے کارکنوں میں جوش و جذبہ اپنے عروج پر ہے۔پنڈال میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے علاوہ مقامی قائدین کی قد آور تصاویر بھی نصب کی گئی ہیں۔سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں خواتین کے لیے بھی الگ سے جگہ متعین کی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس کی طرف سے امن و امان قائم رکھنے کے لیے 1400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…