ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کب کیاجائے گا؟ اعلان کردیاگیا

datetime 20  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جاری منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران بنیادی ڈھانچہ اور مواصلاتی رابطوں کے حوالہ سے منصوبوں اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپریل2018ء کے وسط تک ایئرپورٹ کو افتتاح کو

یقینی بنانے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار چوہدری اور متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ منصوبے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ انفراسٹرکچر اور ایئرپورٹ سے متعلق سہولتوں پر عملی کام مکمل ہو چکا ہے۔ چیئرمین این ایچ اے جواد انوار نے ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ میں پیشرفت کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ کا بنیادی ڈھانچہ 15 مئی تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے اجلاس کو ملک بھر میں اہم سڑکوں کے حوالہ سے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جو یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے مرحلہ میں ہیں۔ چیئرمین این ایچ اے نے شاہراہوں کی زیر تکمیل منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2013ء سے اب تک 2520 کلومیٹر کے 28 بڑے مواصلاتی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن پر 235.69 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ یہ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن میں راولپنڈی۔کہوٹہ روڈ، ڈی جی خان ناردرن بائی پاس، کراچی۔حیدرآباد ایم۔9، سید والا برج، جلالپور۔پیروالا۔اوچ شریف روڈ، ایل ایس ایم لنک۔نارنگ منڈی۔نارووال، سیالکوٹ۔پسرور روڈ، چترال۔گرم چشمہ روڈ، کلر۔سرصبح شاہ، دھان گلی روڈ،

لاہور۔عبدالحکیم ایم۔3، لاہور ایسٹرن بائی پاس، شیر شاہ سوری روڈ، بیگم کوٹ۔شیخوپورہ، مرید کے روڈ، اوورہیڈ برج امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ، نشتر گھاٹ برج (شہید بے نظیر بھٹو برج)، خضدار۔شہداد کوٹ ایم۔8، شاہ مقصود انٹرچینج۔مسلم آباد انٹرچینج، ہزارہ موٹروے اور حویلیاں۔تھاکوٹ سی پیک پراجیکٹ پر مانسہرہ کے قریب دو انٹرچینجز جن کا مئی 2018ء کے دوران افتتاح ہو گا، شامل ہیں۔ چیئرمین این ایچ اے نے وزیراعظم سے ان اہم منصوبوں کے افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کی درخواست کی۔

اجلاس میں بلوچستان میں تعمیر کئے جانے والے انفراسٹرکچر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے 110 کلومیٹر طویل خضدار۔بسیمہ ایم 30 روڈ منصوبہ کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے اب تک کی پیشرفت پر این ایچ اے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ وزیراعظم نے موجودہ روڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ موٹرویز، ایکسپریس ویز اور نیشنل ہائی ویز کے نیٹ ورک کے اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نئی شاہراہوں کی تعمیر سے بہتر رابطہ کاری اور وسیع تر اقتصادی مواقع کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…