جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پاکستان کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا، فاروق ستار

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ مجھے بغیر کسی شرط کے بہادر آباد آنے دیں، متحدہ قومی موومنٹ کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ میں صاف ستھری اور پڑھی لکھی ایم کیو ایم چاہتا ہوں، بہادر آباد کے ساتھیوں کو سمجھائیں یکجہتی کو پارہ پارہ نہ کریں مجھے بغیر کسی شرط کے بہادر آباد آنے دیں، یقین دلاتا ہوں میں ایم کیو ایم کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ آج سے میں اپنی سب سے بڑی کمزوری مروت کو ختم کرتا ہوں اور آپ اپنی شرطیں ختم کریں ہم ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں کیوں کہ میرے پاس فارمولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور ایم کیو ایم کو کام نہیں کرنے دیا جارہا اور ہماری مرکزیت کو بھی چیلنج کیا جارہا ہے، بہادر آباد گروپ کے ارکان کارکنوں کے ریفرنڈم کو تسلیم کریں۔فاروق ستار نے کہا کہ وہ لیاقت آباد جس سے اسلام آباد گھبراتا تھا آج وہ اپنوں کی سازش کا شکار ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…