بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی ٰ کے لئے اپنا امیدوار شہباز شریف کو قرار دے دیا

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی پروگرام سے گفتگو میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ آئندہ وزارت عظمیٰ کے لئے انکی جانب سے امیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباش شریف ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوں گے اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی ابہام ہے تو وہ دور کر لے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی مگر میری جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار شہباز شریف ہی ہوں گے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرویدہ نکلی، شیخوپورہ میں نجی چینل سے گفتکو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کے اہم منصب کے لئے سب سے زیادہ اہل وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو سمجھتی ہیں۔انکا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تمام اراکین میں سب سے زیادہ قابل ہیں، جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور بہترین حکمت علمی کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہیں بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی باشندوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے پارٹی فیصلے سے 500 فیصد متفق ہیں۔ کیونکہ وزیر اعلٰی شہباز شریف کا شمار پارٹی کے سینئر رہماؤں میں ہوتا ہے۔ جو پارٹی کے’’ عوام خدمت ‘‘ مقاصد اور نظریے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ جن کی قیادت میں پنجاب نے تعلیم اور صحت سمیت کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ مسلم لیگ ن اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہیں، عوام اور پارٹی کارکنان ان سے بخوبی واقف ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…