منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سن کر ریحام خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، چونکا دینے والا انکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اور اس شادی کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ جمائما اور ریحام دونوں کو طلاق ہوئی لیکن جمائما نے برے وقت آنے پر باہر بیٹھ کر عمران خان کی عزت بچائی اور ریحام خان نے عمران خان کے اچھے دن روکنے کے لیے اس کی عزت تباہ کرنے کی کوشش کی،

اس بات کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ’’تمہاری وجہ سے میں نے شادی کی تھی،کتاب پڑھ لینا‘‘۔ ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں عمران خان سے شادی اور طلاق کا بھی ذکر کیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج شام کو لاہور میں نکاح کی تقریب ہوئی۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ولیمہ بھی ہو گا اور اس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دعوت بھی دی جائے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ہو گئی ہے اور ان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا ہے، دریں اثناء اس سے عمران خان کی بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جس میں تحریک انصاف نے اس سے انکار کیا تھا اور عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

پارٹی بیان میں کہا گیا تھاکہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے،

اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔اب تحریک انصاف کے چیئرمین کی عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں اور ذرائع نے تصدیق کر دیا ہے کہ عمران خان کی شادی ہو گئی ہے۔اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے اور ٹویٹر میں شادی کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا اور نکاح کی سادہ تقریب اتوار کو لاہور میں بشریٰ بی بی کے گھر میں منعقد ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…