ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کی تیسری شادی ،نکاح کس نے پڑھایا، کون کون شریک ہوا؟رخصتی کب ہوگی، تفصیلات منظر عام پر،تصدیق کردی گئی

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کرلی ، عمران خان کی تیسری دلہن بشر ی بی بی ہیں۔ اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور بشری منیکا کی شادی کی تصاویر جاری کی ، عمران خان کی تیسری شادی کی تقریب لاہور کے علاقے گلبرک ٹاؤن میں واقعہ بشری بی بی کے بھائی کے گھر پر ہوئی م نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں عمران خان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ،

تقریب میں عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی شریک ہوئے ، زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کے گواہوں میں شامل ہیں۔ نکاح کے بعد عمران خان اسلام آباد آ گئے ہیں جبکہ بشر ی بی بی ابھی اپنے گھر پر ہی ہیں ان کی رخصتی بھی جلد ہو گی ۔ اس سے قبل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ عمران خان نے بشری مانیکا سے تیسری شادی کر لی لیکن عمران خان نے اس وقت اس خبر کی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ میڈیا اس قسم کی خبریں نہ چلائے ۔ دریں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے بھی خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے بشریً بی بی اور عمران خان کی شادی ہوگئی ہے۔ نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھرہوئی ہے شادی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ دریں اثناء اس سے عمران خان کی بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جس میں تحریک انصاف نے اس سے انکار کیا تھا اور عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

پارٹی بیان میں کہا گیا تھاکہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔اب تحریک انصاف کے چیئرمین کی عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…