ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

70 سالوں سے جو کچھ ملک کیساتھ ہوا اب نہیں ہونے دیا جائیگا،نواز شریف

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد،لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعظم صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پوری طرح بیدار ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں وہ اپنا واضح اور دو ٹوک فیصلہ دیں گے کہ جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کے خلاف ہونے والی سازشیں ہمیشہ کے لیئے ختم ہوجائیں گی ۔ 70سالوں سے جو کچھ اس ملک کے ساتھ ہوتا رہا اب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اب لوگ اپنے ووٹ کی عزت کرائیں گے اور اپنے ووٹوں سے منتخب ہونے والی قیادت کا تحفظ بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ لودھراں کے انتخاب خود فریبی میں مبتلا لوگوں کی آنکھیں کھول دینے کے لیئے کافی ہیں۔ انتخابات والے دن پاکستان کے عوام سیلاب کی صورت میں نکلیں گے اور یہ سیلابی ریلہ حقیقی جمہوریت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو بہا کر لے جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر حافظ شفیق کاشف سے ملاقات کے موقع پر کیا اور ان کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیئے مغفرت اور خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے موجودہ ملکی صورت حال کے حوالے سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا اور نواز شریف نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ عوام کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا گیا ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا اور عوام کی مرضی پر اپنی مرضی مسلط کی گئی اسی وجہ سے پاکستان دو ٹکڑے ہو گیا انہوں نے کہا کہ مجھے ایک فرضی کمپنی کی خیالی تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا اور اس فیصلے کی بنیاد پر اب اور طرح طرح کے فیصلے کیئے جارہے ہیں۔جج صاحبان ہمارئے لیئے گارڈ فادرسسلیان مافیا (Sicilian Mafia) جیسے الفاظ استعمال کرنے کے بعد اب چور ڈاکو اور ڈرگ ٹائیکون جیسے الفاظ استعمال کرنے لگے ہیں بلاشبہ عدلیہ کا احترام واجب ہے۔

لیکن کیا کسی فرد کی عزت نفس نہیں ہوتی اور کیا اپنی عزت اور وقار کے بارے میں کس قدر حساس عدلیہ کو دوسروں کی عزت نفس کا پاس نہیں رکھنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے عدالتی فیصلے سامنے آئے جن پر عمل تو ہوگیا لیکن عدلیہ کے لیئے ندامت و ملامت کا باعث بنے جو فیصلے آجکل آرہے ہیں ان پر عمل تو ہورہا ہے لیکن ان فیصلوں سے عدلیہ کی عزت میں ہر گز اضافہ نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…