جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

امداد بند کرنے کے بعد پاکستان پر سب سے خطرناک وار، امریکہ نے برطانیہ کے ساتھ مل کر ایسا کام کر دیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، پاکستانی سفارتکاروں میں کھلبلی مچ گئی، مختلف ممالک سے ہنگامی رابطے

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کر سکتا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے چند ہفتوں پہلے پیش کی جانے والی تحریک کے مطابق امریکہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کر سکتا ہے جس کی نگرانی منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والا گروپ کرے گا۔

اس بارے میں وائس آف امریکہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہونے سے بچن کی کوشش کر رہا ہے جو کہ فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رُو سے مالیاتی ضابطوں پر عمل درآمد پر پورے نہیں اترتے اور جن پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا قوی شبہ بھی کیا جا رہا ہے، اگر پاکستان کو اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے تو پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ پاکستان کو عسکریت پسندوں سے روابط پر دھمکی دیتا رہا ہے اس حوالے سے گزشتہ ماہ امریکہ نے پاکستان کی تقریباً 2 ارب ڈالرز کی امداد بھی بند کردی تھی۔ وائس آف امریکہ کے مطابق دوسری طرف اسلام آباد نے افغانستان اور بھارت میں عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطوں اور ان کی مدد کرنے کی سختی سے تردید کی ہے۔ اگلے ہفتے پیرس میں منعقد ہونے والی ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کے خلاف یہ قرارداد منظور ہوسکتی ہے جس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے، مفتاح اسماعیل نے بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے پاکستان کے خلاف یہ تحریک چند ہفتے پہلے پیش کی تھی، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم برطانیہ، امریکہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر نامزدگیاں واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے اور ہمیں اس واچ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…