اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے رہنما سلمان بلوچ کی علینا نامی خاتون سے زیادتی، متعدد تصاویر منظر عام پر، ارم عظیم فاروقی بھی بول پڑیں، علینا کے مزید افسوسناک انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما سلمان بلوچ کی علینہ نامی خاتون سے زیادتی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ارم عظیم فاروقی نے بھی اس بارے میں اہم انکشاف کیے ہیں، ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ متاثرہ لڑکی علینہ نے ان سے سلمان بلوچ کے خلاف مدد کے لیے رابطہ کیا، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علینہ اور اس کی ماں کی دبئی میں گھومنے پھرنے کی منظر عام پر آنے والی تصاویر نے بھی کئی سوال اٹھا دیے ہیں،

ایم کیو ایم کے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ پر علینہ نے زیادتی کا الزام لگایا ہے لیکن میڈیا کو دی گئی تصاویر میں علینہ نامی یہ خاتون سلمان بلوچ کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں، ان تصاویر کو سلمان بلوچ جعلی قرار چکے ہیں لیکن سلمان مجاہد بلوچ پر لگائے گئے الزام نے اس وقت زیادہ قوت حاصل کر لی جب ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے بھی متاثرہ لڑکی کا رابطہ کرنے کا بتایا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دوسری طرف علینہ اور اس کی ماں کی دبئی میں سیر کرتے ہوئے تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، ان تصاویر پر ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ کینسر کا بتا کر چالیس لاکھ روپے حاصل کرنے والے غریبوں کے پاس دبئی کے ساحل پر تفریح کے لیے رقم کہاں سے آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائٹ تھانے میں علینہ کی والدہ کے خلاف چیک باؤنس کا مقدمہ بھی درج ہے۔ صارم برنی نے کہا کہ علینہ حکومت سے تحفظ چاہتی ہے اور تحفظ ملنے تک وہ میڈیا کے سامنے نہیں آئے گی۔ اس حوالے سے علینہ نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ اپنی عداوت کی بنائمجھے برباد کرنا چاہ رہا ہے، علینہ نے کہا کہ میرے شادی کرنے پر انہیں تکلیف ہے کہ کیوں کی، انہوں نے کہا کہ اگر میں نے ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد سے چالیس لاکھ روپے لیے ہیں تو وہ ثابت کریں، میں ان کی ایک ایک پائی لوٹانے کو تیار ہوں، علینہ نے اس موقع پر کہا کہ میں ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت کرنے بھی گئی لیکن میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

علینہ نے کہا کہ میں نے انیس قائم خانی سے بھی اس سارے معاملے کے حوالے سے رابطہ کیا، انہوں نے میرے پاس ایک شخص کو تفصیلات معلوم کرنے کے لیے بھیجا لیکن پھر بھی کسی نے میری مدد نہیں کی۔ اس موقع پر علینہ نے ڈی جی رینجرز کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ دیا جائے۔ علینہ نے کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے میرے منع کرنے کے باوجود شاہد خاقان عباسی کو ائیر بلیو میں جاب کے لیے درخواست بھی بھیجی تھی، میں نے کہا تھا کہ میں ائیر ہوسٹس کی جاب نہیں کرنا چاہتی لیکن اس موقع پر سلمان مجاہد نے میری بات نہیں مانی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے ساتھ گھومتی پھرتی رہوں اور میرا اسلام آباد میں آنا جانا بھی لگا رہے۔

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ میرے امریکہ جانے کے بعد علینہ نے مجھ سے رابطہ کیا، ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ علینہ نے مجھے ساری باتیں بتائیں تھیں اور علینہ کو میں نے ہی انیس قائم خانی سے رابطہ کرنے کا کہا تھا لیکن کسی نے اس وقت اس کی مدد نہیں کی۔ ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ میں نے علینہ کو کہا تھا کہ الزام نہ لگانا اور ثبوت کے ساتھ پریس کانفرنس کرنا مگر اس نے اس وقت میری بات نہیں مانی۔ ارم عظیم فاروقی نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب پولیس نے علینہ کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت اس نے مجھے رابطہ کرکے بتایا اور میں نے پولیس والوں سے فون پر کہا کہ کسی خاتون کو اس طرح خوفزدہ کرنا ٹھیک نہیں ہے، اس کے بعد پولیس والے علینہ کے بھائی کو اپنے ساتھ تھانے لے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…