بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

امریکہ کی فائنل راؤنڈ شروع کرنے کی تیاریاں،بڑے تعداد میں لڑاکا طیارے افغانستان پہنچادیئے گئے،چونکادینے والے انکشافات،پاکستان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق اور شام میں جنگ خاتمے کے بعد امریکانے پوری توجہ افغانستان پر مرکوز کرلی اور مزید فضائی جنگی ساز و سامان سمیت جاسوسی کے لئے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے افغانستان پہنچا دئیے ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی فضائیہ کے

میجر جنرل جیمز ہیکر نے کابل سے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا کہ عراق اور شام میں کامیابی کے بعد سینٹ کام نے باضابطہ طور پر افغانستان کو اپنی کوششوں کا مرکز قرار دے دیا ہے اور فضائی جنگی اثاثے وہاں منتقل کرنا شروع کر دیئے ہیں۔جنرل ہیکر نے بتایا کہ اب اتحادی فوج کے پاس گزشتہ سال کے مقابلے میں جاسوسی کے لئے ایم کیو نائن ڈرونز کی تعداد 50 فیصد زیادہ ہوچکی ہے، جبکہ اے ٹن اور دیگر لڑاکا طیاروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جس سے فوج کی طالبان کے ٹھکانوں کی نگرانی اور ان پر حملوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حملوں کے ذریعے طالبان پر دباو بڑھایا جائے گا تاکہ انہیں مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے۔دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں اپنی فضائی قوت میں تیزی کے ساتھ اضافہ اور مزید زمینی افواج بھیجے جانے کے اقدامات مستقبل میں پاکستان کیلئے بھی پریشان کن ثابت ہوسکتے ہیں،اندیشہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں حملے بڑھ سکتے ہیں جبکہ پاکستان کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کی منصوبہ بندی کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…