جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف اور مریم نواز اس تاریخ سے پہلے جیل کے اندر ہونگے،بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ 30 مارچ سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہوں گے۔ نواز شریف کی تحریک عدل نہیں غدر کی تحریک ہے۔ وہ عالمی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اسی ایجنڈے کے تحت ختم نبوت قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ شیخ رشید  نے مزید  کہا کہ رواں سال سینیٹ الیکشن ہوسکتے ہیں، عام انتخابات دکھائی نہیں دیتے،

پارٹی سربراہ سے متعلق کیس کا فیصلہ ہوتے نظر نہیں آرہا، متحدہ اکٹھے ہوتے نظر نہیں آرہی اور یہی دیکھنا ہوگا کہ جس پر وہ لندن کا سارے معاملے میں کیا کردار ہے، ایم کیو ایم ماضی جتنے ووٹ حاصل نہیں کرسکے گی۔دریں اثنا عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں ایل این جی معاہد ے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، ہفتے کے روز وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعہ دائر کی گئی درخواست میں شیخ رشید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل این جی کے معاہدہ میں قوانین کو مد نظر نہیں رکھا گیا، مسلم لیگ ن حکومت نے ایل این جی معاہدہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کو مد نظر نہیں رکھا، عدالت ایل این جی معاہدہ کو کلعدم قرار دے دے اور شاہدخاقان عباسی کی نا اہل قرار دے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ کے تحت ایک نجی کمپنی کو یومیہ 27ملین ادا کرنے ہونگے، سوئی سدرن کے ایم ڈی کو رینٹل معاہدہ کرنے کے لئے اس وقت کے وزیر پٹرولیم پر دباؤ ڈالا، ایل این جی کی خریداری کے لیئے شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او پر بھی دباؤ ڈالا لیکن انہوں نے انکار کردیا اور انکار پر نیا ایم ڈی شاہد اسلام کا تقرر کیا گیا،

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غیر قانونی معاہدہ کے ذریعہ پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، قطری کمپنی پاکستان کو ایل این جی 2015 سے سپلائی کر رہی ہے، پی ایس او ویب سائٹ پر جاری معاہدہ پر عمل درآمد 8 فروری 2016 سے ہوا۔سوال اٹھتا ہے جون 2015 سے جنوری 2016 تک قیمتیں کیا تھیں، معاہدہ کے بغیر ایل این جی کی برآمدخلاف قانون ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ خلاف قانون برآمد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کی ایمانداری پر شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں ، عوامی منصوبوں کے ٹھیکے جاری کرتے وقت شفافیت ضروری ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سماعت کے لیئے مقرر کرے اور بددیانتی کی بنیاد پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نا اہل کرنے کے احکامات جاری کرے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاہدہ کے ذریعہ لوٹی ہوئی رقم اور بناے گئے اثاثے ضبط کیے جائے۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عدالت اہل اور ایماندار شخص کو چیرمین اوگرا تعینات کرنے کے احکامات جاری کرے اور چیئرمین نیب کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔درخواست میں شیخ رشید نے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی مانگ ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…