پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جنرل امجد شعیب نے قصور کے اس MNA کا نام لے دیا جو مبینہ طور پر زینب کے قاتل عمران کا سرغنہ ہے اور ملک سے فرار ہو گیا ہے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی معصوم بچی زینب کے قاتل عمران کے پیچھے کون سی اہم شخصیت ہے،جنرل امجد شعیب نے چونکا دینے والے انکشافات کردیئے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل امجد شعیب نے کہا کہ ابھی تک جو چیزیں سامنے آرہی ہیں ان سے تو یہ صاف نظر آتاہے کہ یہ ایک بڑا گروہ ہے ، انہوں نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں

کہ ایم این اے وسیم احمد اس گروہ کا سرغنہ ہے، انہوں نے کہا کہ خدا جانے یہ بات سچ ہے یا نہیں لیکن یہ خبریں آرہی ہیں کہ ایم این اے وسیم احمد اس گروہ کا سرغنہ ہے اور وہ ملک سے باہر فرار ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے لوگ اس شرمناک واقعے میں شامل ہیں تو میں سمجھتاہوں کہ گرفتارہونے والے کا تو اس واقعے میں رائی کے برابر رول ہوگاممکن ہے اس نے بچی کو بہلا پھسلا کر کسی جگہ پہنچایا ہو اور پولیس نے اس پر دباؤ ڈالا ہو کہ تم اسطرح کا بیان دو، انہوں نے کہاکہ ممکن ہے کہ اس میں ایسے لوگ ملوث ہیں جو بااثر ہیں اور وہ یہ کام کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میں پنجاب حکومت پر بھروسہ نہیں کرتا، مجھے خدشہ ہے کہ اس کیس کو خراب کردیاجایے گا، انہوں نے کہاکہ یہ ریکٹ وہی ہے جو کہ کچھ سال پہلے بچوں کی ویڈیو شرمناک فلمز کا کاروبارکرتارہا، اور اس وقت رانا ثناء اللہ نے یہ کہہ کروہ کیس دبادیا تھا کہ یہ زمین کا جھگڑا ہے، اور اگر اس وقت وہ کیس نہ دبایاجاتا تو ہمیں زینب جیسے واقعات نہ دیکھنے پڑتے، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہوا اور پنجاب حکومت کے تعاون سے ہوا اور مجھے امید نہیں ہے کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں کوئی صحیح قدم اُٹھائے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…