منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کشمیر پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، قوم اورتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،وزیراعظم

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، کشمیر کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متفق ہیں،حکومت کو مشکلات رہتی ہیں لیکن کشمیر کے مسئلے پر شک میں نہ پڑیں پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،،مودی سرکار جانتی ہے کہ اب کشمیر مسئلے پر کوئی اور حل نہیں ہے ۔

وفاقی حکومت نے کشمیر انتخابات میں کوئی روڑے نہیں اٹکائے اور فیصلہ کیا میاں صاحب نے کہ جو کشمیری عوام چاہیں گے ہمیں قبول ہوگا،سی پیک کے ثمرات سے کشمیر کے عوام بھی مستفید ہوں گے، کشمیریوں کا بچہ بچہ آزادی کی شمع لے کر آگے بڑھ رہا ہے،ہمارے اور کشمیر کے درمیان کوئی فرق نہیں ، اپنے اختلافات کو بھلا کر مسئلہ کشمیر پر اکٹھے ہوں اور آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کریں، کشمیری لیڈرز نے مضبوط روایات قائم کی ہیں اور آپ لوگ ان کے امین ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، 20کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔وہ پیر کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ لوگ ایک غیور قوم کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، میں نے 30سال سیاست میں گزارے، 364دن سال کے سیاست کیلئے ہو سکتے ہیں لیکن آج کے دن ہم سب ایک ہو کر کشمیر کے ساتھ ہیں،20کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے اور ستر سال سے اس پر چل رہے ہیں جو بھی حکومت پاکستان میں آئی کشمیر پالیسی ایک ہی رہی، ہم لوگ کشمیر کے معاملے پر ایک ہیں، بات ایک شخصیت کی نہیں ایک مسئلے کی ہے، نواز شریف میرے لیڈر ہیں جو کشمیری ہیں ان کے کسی عمل میں کشمیر کیلئے کوئی کمی نہیں دیکھی۔

آج تک، سیاست اپنی ضرور کریں لیکن خود کو ایک دوسرے سے اتنا دور نہ کریں کہ ہم کشمیر کے معاملے پر اختلاف میں پڑ جائیں، نواز شریف نے کشمیریوں کے مسئلے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے، اگر ہم اکٹھے رہیں تو کشمیر کے مسئلے کو تقویت ملے گی، مودی سرکار جانتی ہے کہ اب کشمیر مسئلے پر کوئی اور حل نہیں ہے، ہمیں کشمیریوں کے ساتھ چلنا ہے اور ان کی ہمت بڑھانی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو مشکلات رہتی ہیں لیکن کشمیر کے مسئلے پر شک میں نہ پڑیں، کشمیری لیڈرز نے مضبوط روایات قائم کی ہیں اور آپ لوگ ان کے امین ہیں، آپ کو مخالف قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے، ہم کشمیری لوگوں کی جدوجہد کی قدر کرتے ہیں اور آزاد کشمیر کی مکمل مدد کررہے ہیں، ہم نے ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے اور کئی رکے ہوئے منصوبوں کو بحال کیا ہے۔

سی پیک کے منصوبے بھی آزاد کشمیر میں شامل ہیں، سی پیک کے اثرات آپ لوگ دیکھیں گے یہ کشمیر کی عوام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، لائن آف کنٹرول پر شہداء کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور فنڈز مہیا کر رہے ہیں، پاکستانی افواج آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور فتح حاصل کی، آج ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کشمیری بھائیوں کے ساتھاظہار یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

بہت بڑی کشمیری کمیونٹی پوری دنیا میں بستی ہے، اس کو فعال کرنے کی ضرورت ہے اور قیادت مہیا کرنی ہے، قیادت اسی ہائوس سے مہیا کرنی ہے، وفاقی حکومت نے کشمیر انتخابات میں کوئی روڑے نہیں اٹکائے اور فیصلہ کیا میاں صاحب نے کہ جو کشمیری عوام چاہیں گے ہمیں قبول ہوگا، اب ذمہ داری آپ پر ہے اور پاکستانی عوام اور حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

ہر قسم کے وسائل ہم آپ کو مہیا کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کوشاں ہے، آپ سے التجا ہے کہ اپنے اختلافات کو بھلا کر مسئلہ کشمیر پر اکٹھے ہوں اور آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کریں، آپ کا کام ہے کہ کشمیری عوام کو قیادت فراہم کریں، امید ہے کہ آپ سب مل کر ایسی قیادت دیں گے جس پر کشمیری عوام فخر کر سکیں، ہمارے اور کشمیر کے درمیان کوئی فرق نہیں اور ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں یہ رشتہ صدیوں پرانا ہے اور قائم رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…