بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کے بعد شاہد خاقان کے برے دن شروع،شیخ رشید نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ شاہد خاقان کو دن میں تارے نظر آگئے

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں ایل این جی معاہد ے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، ہفتے کے روز وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعہ دائر کی گئی درخواست میں شیخ رشید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل این جی کے معاہدہ میں قوانین کو مد نظر نہیں رکھا گیا،

مسلم لیگ ن حکومت نے ایل این جی معاہدہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کو مد نظر نہیں رکھا، عدالت ایل این جی معاہدہ کو کلعدم قرار دے دے اور شاہدخاقان عباسی کی نا اہل قرار دے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ کے تحت ایک نجی کمپنی کو یومیہ 27ملین ادا کرنے ہونگے، سوئی سدرن کے ایم ڈی کو رینٹل معاہدہ کرنے کے لئے اس وقت کے وزیر پٹرولیم پر دباؤ ڈالا، ایل این جی کی خریداری کے لیئے شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او پر بھی دباؤ ڈالا لیکن انہوں نے انکار کردیا اور انکار پر نیا ایم ڈی شاہد اسلام کا تقرر کیا گیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غیر قانونی معاہدہ کے ذریعہ پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، قطری کمپنی پاکستان کو ایل این جی 2015 سے سپلائی کر رہی ہے، پی ایس او ویب سائٹ پر جاری معاہدہ پر عمل درآمد 8 فروری 2016 سے ہوا۔سوال اٹھتا ہے جون 2015 سے جنوری 2016 تک قیمتیں کیا تھیں، معاہدہ کے بغیر ایل این جی کی برآمدخلاف قانون ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ خلاف قانون برآمد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایمانداری پر شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں ، عوامی منصوبوں کے ٹھیکے جاری کرتے وقت شفافیت ضروری ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سماعت کے لیئے

مقرر کرے اور بددیانتی کی بنیاد پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نا اہل کرنے کے احکامات جاری کرے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاہدہ کے ذریعہ لوٹی ہوئی رقم اور بناے گئے اثاثے ضبط کیے جائے۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عدالت اہل اور ایماندار شخص کو چیرمین اوگرا تعینات کرنے کے احکامات جاری کرے اور چیئرمین نیب کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔درخواست میں شیخ رشید نے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی مانگ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…