ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

چینی سفیر کا پاکستانی قبائلی علاقوں کو 15 اسکول عطیہ کرنے کا اعلان

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ ژینگ نے قبائلی علاقوں کو 15 اسکول عطیہ کرنے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے 200 پروفیشنلز کو چین میں تربیت دینے کا اعلان کردیا۔پشاور میں حکومتی شخصیات، مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت میں چینی سفیر یاؤ ژینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستی مضبوط رکھنا چاہتا ہے اور قبائلی علاقہ جات میں تعلیمی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی

راہداری منصوبے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سی پیک کے تناظر میں خیبرپختونخوا کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا سے رابطہ ہوگا۔پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے حوالے سے یاؤ ژینگ نے از راہ تفنن کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا کابل میں بڑا چرچا سنا ٗ پاکستان آنے کے بعد سے گلیوں اور راستوں میں ڈھونڈ رہا ہوں تاہم یہ نیٹ ورک نظر نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…