بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروی کو توہین عدالت کیس میں دیئے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نہال ہاشمی کو ان کی سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔سینیٹ انتخابات سے قبل نہال ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نہال ہاشمی کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ 5 سال کیلئے نااہل ہوگئے۔نہال ہاشمی کی سزا اور نااہلی کا باعث گذشتہ برس 28 مئی کو کراچی میں کی گئی ایک تقریر بنی جس میں انہوں نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ارکان کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا تھا۔مذکورہ ویڈیو میں نہال ہاشمی کو یہ کہتے سنا گیا کہ حساب لینے والے آج حاضر سروس ہیں ٗکل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنا دیں گے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسے نہال ہاشمی کی ذاتی رائے قرار دیا گیا تھا اور پارٹی صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے نہال ہاشمی سے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کو کہا تھا جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔گذشتہ روز سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی اور انہیں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد وہ 5 سال کیلئے نااہل ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…