بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

میر ہزار خان بجارانی اور اسکی بیوی کے قتل کے پیچھے چھپی سنسنی خیز کہانی سامنے آگئی،پوسٹمارٹم رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد حاصل شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کی جانب سے پریس ریلیز جاری کردی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے

کہ ‘میاں بیوی کے درمیان کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا’۔پریس ریلیز کے مطابق، ‘کل (یکم فروری) دوپہر ڈھائی بجے درخشاں تھانے کو میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی’۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ‘لاشیں خیابان جانباز میں واقع بنگلے کے پہلی منزل پر واقع اسٹڈی روم میں پائی گئیں’۔پریس ریلیز کے مطابق، ‘پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کیے، فرانزک ٹیم نے فنگر پرنٹس اور دیگر تمام ثبوت اکھٹے کرلیے جبکہ کمرے میں موجود خون کے نمونے بھی محفوظ کرلیے گئے ہیں’۔دوسری جانب گھر میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر بھی قبضے میں لے لیا گیا۔پریس ریلیز کے مطابق، ‘شواہد کے مطابق دونوں کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی، میر ہزار خان بجارانی کو سر میں ایک گولی اور فریحہ رزاق کو تین گولیاں (ایک گولی سر پر 2 پیٹ میں) لگی تھی’۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق، ‘فائرنگ تیس بور پستول سے کی گئی تھی اور جائے وقوعہ سے چار خول اور دو گولیاں ملیں’۔پریس ریلیز کے مطابق ‘صوبائی وزیر کے گھر پر تعینات دو پولیس گارڈز سمیت چھ ملازمین سے بیانات لیے گئے، جن کے مطابق دونوں میں کئی روز سے ناچاقی چل رہی تھی’۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق

‘وقوعہ کے وقت گھر اندر سے بند تھا اور واقعے کے بعد بچوں نے ملازمین کے ساتھ مل کر دروازہ توڑا’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی کی نمازجنازہ آج بعد نماز جمعہ کشمور کے علاقے کرم پور میں ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما شرکت کریں گے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بھی نماز جنازہ میں شرکت کا امکان ہے۔میر ہزار خان بجارانی کی موت کے سوگ میں جیکب آباد اور کشمور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تاجر برادری نے کشمور، کندھ کوٹ اور تنگاوانی میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ اور تدفین کراچی میں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…