ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

چاند گرہن شروع،پاکستان میں کس وقت دیکھا جا سکے گااورکل دورانیہ کتنا ہوگا،جانئے تفصیلات

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)سال2018کا پہلا چاند گرہن آج  ہو گا۔ یہ مکمل گرہن ہو گا اور یہ مہینے کے دوسرے پورے چاند کے ساتھ نظر آئے گا، جسے عام طور پر بلیو مون یا نیلا چاند بھی کہا جاتا ہے۔اس طرح کا نظارہ گذشتہ 151سال میں نظر نہیں آیا ہے۔یہ گرہن آدھی رات کو لگے گا اور بحرِ اوقیانوس اس وقت چاند کی سمت ہو گا۔ وسطی اور مشرقی ایشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کافی حصوں میں چاند کا دلکش نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔

مغربی ایشیا، برِصغیر پاک و ہند، مشرقِ وسطی اور مشرقی یورپ میں جب چاندطلوع ہو گا تو گرہن شروع ہو چکا ہو گا۔الاسکا، ہوائی اور شمال مغربی کینیڈا میں یہ گرہن شروع سے آخر تک دیکھا جا سکتا ہے۔اس سال کے بعد اگلی مرتبہ ایسا 31 دسمبر 2028 کو ہو گا اور اس کے بعد 2037 کو ہوگا۔یہ دونوں گرہن مکمل ہوں گے۔ 2017 سے پہلے چاند کا آٹھ فیصد جزوی گرہن 31 دسمبر 2009 کو لگا تھا لیکن بلیو مون کا مکمل گرہن آخری مرتبہ 31 مارچ 1866 کو لگا تھا۔یوں بلیو مون کا مکمل گرہن 151 برسوں میں پہلی مرتبہ لگ رہا ہے۔ چاند گرہن کا دورانیہ 6 گھنٹے ہو گا، چاند گرہن کا آغاز 3 بجکر 51 منٹ اور اختتام 9 بجکر 8 منٹ پر ہو گا، کراچی میں چاند 6 بجکر 31 منٹ پر نکلے گا۔ جب چاند گرہن ہو تو کیا کرنا چاہئے:حضوراقدس ؐ کے زمانہ میں سورج گرہن ہو گیا . صحابہ ؓ کو فکر ہوئی کہ اس موقع پر حضورؐ کیا عمل فرماتے ہیں اس کی تحقیق کی جائے جو حضرت اپنے اپنے کام میں مشغول تھے چھوڑ کر دوڑے ہوئے آئے ۔نوعمر لڑکے جو تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے ان کو چھوڑ کر لپکے ہوئے آئے تا کہ یہ دیکھیں کہ حضورؐاس وقت کیا کریں گے .نبی اکرمؐ نے دو رکعت کسوف کی نماز پڑھیجو اتنی لمبی تھی کہلوگ غش کھا کر گرنے لگے .نماز میں نبی اکرمؐ روتے تھے اور فرماتے تھے :اے رب! کیا آپ نے مجھ سے اس کا وعدہ نہیں فرما رکھا کہ آپ ان لوگوں کو میرے موجود ہوتے ہوئے عذاب نہیں فرمائیں گے اور ایسی حالت میں بھی عذاب فرمائیں گے کہ وہ لوگ استغفار کرتے رہیں .حضورؐ نے لوگوں کو نصیحت فرمائی کہ جب کبھی ایسا ہو اور آفتاب یا چاند گرہن ہو جائے تو گھبراکر نماز کی طرف متوجہ ہو جایا کرو۔‎‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…