منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بچوں کا 60جی بی فحش مواد سکین کرلیاگیا،فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت کا دھندہ عروج پر، ملزم نے بڑے اعترافات کرلئے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ /لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر پنجاب کے ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ پولیس نے ایک کارروائی میں لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں نیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8کیفے مالکان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی بنا ء پر جھنگ میں کارروائی عمل میں لائی گئی ۔گرفتار کیے گئے ملزم کا نام تیمور مقصود ہے، جو فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ملزم کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے اقبال ٹاؤن کے علاقہ مون مارکیٹ میں قائم نیٹ کیفوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 8 کیفے مالکان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں سے ایل سی ڈیز، کمیپوٹر اور بڑی تعداد میں نیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں پر کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھائی جاتی تھیں جس کی شکایت اہل علاقہ نے پولیس کو کی تھی۔اہل علاقہ کے مطابق ان کے بچے اسکول سے واپسی پر سیدھا نیٹ کیفوں کارخ کرتے ہیں جہاں انہیں قابل اعتراض فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں دکھانے والے کیفوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے سا ئبرکرائمز کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمد60جی بی ڈیٹا سکین کر لیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر پنجاب کے ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…