منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چین نے پاکستا ن کو اپنا خطرناک ترین ہتھیار دے دیا،میانوالی کی مبینہ سیٹلائٹ تصاویرپر بھارت میں کھلبلی،ایسا ہتھیار پوری دنیا میں چین کے علاوہ کہیں نہیں،چونکادینے والے انکشافات 

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے پاس درمیانے سائز کے فالکو ۔شاہپر اور براق ڈرون کا پورا بیڑا موجود ہے ،سیٹلائٹ کی تصویروں او ر دیگر کئی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان چین کے تیار کردہ کثیر المقاصد ڈرون ونگ لونگ ون استعمال کررہا ہے جو بھارت کیخلاف جارحانہ کارروائیاں کرسکتے ہیں ۔بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق 24نومبر 2017ء کو پاکستان کے

ایم ایم عالم ہوائی اڈے میانوالی کی سیٹلائٹ تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے پاس چین کے بنے ہوئے ونگ لونگ ون ڈرون موجود ہیں ، اس قسم کی ایک رپورٹ برڈ کالج امریکہ میں مطالعہ کیلئے پیش کی گئی جس کا تجزیہ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے پر چودہ میٹر سائز کے ہیں ، وی ٹیل ونگ لونگ ون سے ملتی جلتی ہے ، اتنے پروں والا ڈرون دنیا میں اور کہیں نہیں ہے، اس کی رفتار 280کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کا رینج 5000کلومیٹر ہے جبکہ یہ 20گھنٹے تک کارروائی کرسکتا ہے، یہ ڈرون ہوا سے زمین پر مار کرنے والے100کلووزنی ہتھیار کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے جس میں بم اور میزائل بھی شامل ہیں ، اس ڈرون کو موبائل کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور یہ کسی انسان کے بغیر بھی اڑایا جا سکتا ہے۔ اس پر ایک اعلیٰ بھارتی فوجی نے اخبار کو بتایا ہے کہ ہم نے اس سے پہلے بھی اس قسم کی رپورٹس ملی تھیں اور اس سلسلے میں ہم ضروری اقدامات کررہے ہیں ،بھارت بھی ڈرونز ایک بڑا بیڑا رکھتا ہے جو کہ حملہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ، یہ ڈرون اسرائیل اور امریکہ سے حاصل کئے گئے، یہ امریکی ڈرون عراق میں بھی استعمال کئے گئے جبکہ افغان پاکستان ریجن میں بھی استعمال کئے گئے ہیں ، بھارت یہ ڈرون نکسل باڑی سے متاثرہ علاقوں میں بھی استعمال کرتا ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے پاس درمیانے سائز کے فالکو ۔شاہپر اور براق ڈرون کا پورا بیڑا موجود ہے ،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…