اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے عوام خود نواز شریف کے ہاتھ چاقو سے کاٹیں گے،پریس کانفرنس کے دوران کیپٹن(ر) صفدر کی زبان پھسل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کی زبان پھسل گئی او کہہ بیٹھے کہ اس بار عوام خود چاقو سے نواز شریف کے ہاتھ کاٹیں گے۔
جب اندازہ ہوا کہ غلط جملہ بولا ہے تو اس کو درست کرتے ہوئے فوراً کہا کہ جن رسیوں سے نواز شریف کے ہاتھ باندھے گئے ہیں وہ رسیاں عوام کاٹیں گے۔جس پر پاس بیٹھے عابد شیر علی نے میڈیا سے کہا کہ ہاتھ والانہیں رسی والا فقرہ چلانا۔پریس کانفرنس میں بیٹھے صحافی بھی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ے جملے سے بہت محظوظ ہوئے ۔