منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

زینب قتل کیس،ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوؤں میں حقیقت نکلنا شروع ہوگئی،ملزم عمران کا ایک نہیں بلکہ 2شناختی کارڈ،ایک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)زینب قتل کیس،ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوؤں میں حقیقت نکلنا شروع ہوگئی،ملزم عمران کا ایک نہیں بلکہ 2شناختی کارڈ،ایک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں؟چونکادینے والے انکشافات،تفصیلات کے مطابق زینب زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عمران کے بارے میں مزید چونکادینے وال یانکشافات ہوئے ہیں ،سٹیٹ بینک کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم عمران کے دو شناختی کارڈ تھے

جبکہ دوسرے شناختی کارڈ کے بارے میں چھا ن بین کی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سےوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زینب قتل کرنے والے عمران کا پاکستانی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ایف آئی اے میں موجود ذرائع نے بتایا کہ ادارے نے بھی اپنی طرف سے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس جاننے کیلئے تفتیش کی تاہم اکاؤنٹس کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ ملزم عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ڈالر، یورو اور پاؤنڈز میں لین دین کیا جاتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران کی پشت پناہی ایک گینگ کر رہا ہے جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر اور ملک کی اہم شخصیت شامل ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے ، ملزم عمران کاایک موبائل اکاؤنٹ ہے جس میں130 روپے ہیں،حکومت پنجاب نے ایک اورشناختی کارڈدیاہے جس کی چھان بین کررہے ہیں،مکمل چیک کرنے کے بعددوسر ے شناختی کارڈ سے متعلق جواب دیاجائیگا،عمران کا کونساشناختی کارڈاصل ہے اورکونسا جعلی،اسکاجواب پنجاب حکومت دیگی،ملزم عمران کے دوسرے شناختی کارڈ پربھی 191اکاونٹس چیک کررہے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…