منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

زینب کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس سے متعلق دعویٰ جھوٹاثابت، چیف جسٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعودکوطلب کر لیا، معروف اینکر میدان چھوڑ کر فرار،فون بھی بند کر دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکائونٹ موجود نہیں، نجی ٹی وی کے اینکر کا دعویٰ جھوٹا نکلا، زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکائونٹ کسی کمرشل بینک میں موجود نہیں، سٹیٹ بینک نے رپورٹ پنجاب حکومت کو دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے زینب کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس کے

انکشافات کے بعد سٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں ان کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکائونٹ ملک کے کسی کمرشل بینک میں موجود نہیں جبکہ بینک اکائونٹس کی جعلی فہرست سامنے لا کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہے جس کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹ میں قاتل عمران کے کسی بھی بینک اکائونٹ نہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے ایک روز قبل کئے گئے انکشافات غلط ثابت ہونے پر پنجاب حکومت آج شام اس حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں تمام تر تفصیلات میڈیا کو دی جائیں گی۔واضح رہے کہ معروف اینکر حامد میر بھی اس معاملے پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے کو غلط قرار دے چکے ہیں جبکہ صحافتی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب زینب قتل کیس میں چیف جسٹس کے از خود نوٹس کی سماعت کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے زینب قتل کیس پر از خود نوٹس لیا تھا جس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی تھی تاہم اب سماعت پیر کی بجائے اتوار کو ہو گی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں از خود نوٹس کی سماعت کریں گے ۔ آئی جی پنجاب اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو تمام ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے بھی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ان کانمبر بھی بند ہے اور ان سے رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…