منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا کلبھوشن کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو نامزد مشتبہ بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی ملک حافظ سعید اور ان سے منسلک تنظیموں کے خلاف ٹھوس ثبوت دے تو بھرپور ایکشن لیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے کلبھوشن جادیو کو نامزد مشتبہ بین الاقوامی دہشت گرد وں کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارشات پاکستان کا دورہ کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم کے سامنے رکھیں۔

پاکستان نے ٹیم کو بتایا کہ کس طرح بھارتی جاسوس تحریک طالبان، القاعدہ اور داعش کے ساتھ ملکر افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔کلبھوشن کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملکرکام کرنے کے ٹھوس ثبوت بھی سلامتی کونسل کی جائزہ ٹیم کے حوالے کیے گئے-ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کی لسٹ کے مطابق اس وقت 27تنظیمیں اور 35افراد مبینہ طور پر پاکستان میں آپریٹ کر رہے ہیں ۔

لشکر طیبہ ٗجماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت اور ان سے جڑے افراد کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچی تھی۔اقوام متحدہ کی ٹیم کے ساتھ تحریک طالبان اور افغانستان کا معاملہ بھی اٹھایا جہاں سے ملا فضل اللہ اور اسکے کمانڈرزمبینہ طور پر آپریٹ کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…