جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جے آئی ٹی ممبران کی دو متاثرہ بچیوں کے لواحقین سے ملاقات ، جے آئی ٹی نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبران قصور میں معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کرنے والے ملزم عمران کا خصوصی عدالت سے 14روزہ ریمانڈ ملنے کے بعدباقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تفتیش کے عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام جدید سائنسی پہلوؤں کو مد نظر رکھا جا رہا ہے جبکہ قصور میں دیگر معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے وقوعہ جات کی

معلومات حاصل کرتے ہوئے تمام کیسزکے مدعیان کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے تاکہ ملزم کے طریقہ واردات اور تمام شواہد کو یکجا کرکے دیگر حقائق بھی بے نقاب کئے جا سکیں۔ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی افسران نے جمعرات کے روز دو متاثرہ بچیوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کیں جبکہ زینب کے والد حاجی امین خرابی صحت کی وجہ سے جے آئی ٹی ممبران سے نہیں مل سکے جن کے ساتھ ملاقات بعد میں شیڈول کر لی گئی ہے۔ جے آئی ٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کوبھی اپنے پروگرام میں بیان کردہ معلومات کے حوالے سے تمام شواہد ساتھ لے کر جے آئی ٹی ممبران سے ملاقات کیلئے بلوایا جا رہا ہے۔ مزید برآں جے آئی ٹی ممبران میں اضافہ کرتے ہوئے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹر اشرف طاہر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر ممبر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ جے آئی ٹی نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس اورتمام ٹرانزیکشنز کی تفصیلات مہیا کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبران قصور میں معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کرنے والے ملزم عمران کا خصوصی عدالت سے 14روزہ ریمانڈ ملنے کے بعدباقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تفتیش کے عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام جدید سائنسی پہلوؤں کو مد نظر رکھا جا رہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…