بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

میں کیا کہنے والا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میرا مائیک ہی بند کر دیا؟ زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم زینب کے والد نے اصل بات بتا دی

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سات سالہ معصوم بچی زینب کے والد نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بولنے کا خاص موقع نہیں دیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے تو ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا مگر اس سے قبل کے میں مطالبہ کرتا سب اٹھ کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تو ابھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ٹیم کا ابھی شکریہ ہی ادا کیا تھا اور اس کے بعد میں نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا مگر مجھے مزید بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اس سلسلے میں پہلے بھی بات کی تھی مگر پریس کانفرنس میں مجھے بات ہی نہیں کرنے دی گئی، وہ اٹھ گئے اور مجھے بھی ساتھ ہی اٹھا دیا گیا، ننھی زینب کے والد نے کہاکہ میرا یہ مطالبہ ہے کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے اور متعلقہ اداروں سے بھی کہتا ہوں کہ جو آئینی ترمیم اس کے لیے درکار ہیں، انہیں فوری طور پر کرکے اس ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ لوگوں کے لیے یہ عبرت کانشان بن جائے۔ سات سالہ معصوم بچی زینب کے والد نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بولنے کا خاص موقع نہیں دیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے تو ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا مگر اس سے قبل کے میں مطالبہ کرتا سب اٹھ کھڑے ہوئے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…