ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

چوہدری نثار اور پرویز رشید کا جھگڑا،(ن) لیگ کی قیادت نے عام انتخابات کے تناظر میں اہم ترین فیصلہ کرلیا

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار اور پرویز رشید کا جھگڑا،(ن) لیگ کی قیادت نے عام انتخابات کے تناظر میں اہم ترین فیصلہ کرلیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عام انتخابات کے تناظر میں پارٹی معاملات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت عنقریب رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے خالصتاًپارٹی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں نہ صرف قیادت خود متحرک

ہو گی بلکہ مرکزی رہنماؤں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں حلقوں سے رپورٹس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں پارٹی کے تمام سیکرٹریٹس کو بھی فعال کیا جائے گا،واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ن لیگ کے اہم رہنما ؤں چوہدری نثار اور پرویز رشید میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…