ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف کا مشکلات سے نکلنے کیلئے مائنس چوہدری نثارفارمولے پر عملدرآمد کا فیصلہ، کس اہم شخصیت کو خوش کرنے کیلئے چوہدری نثار کو نکالاجارہاہے؟ چونکادینے والے انکشافات

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کا مشکلات سے نکلنے کیلئے مائنس چوہدری نثارفارمولے پر عملدرآمد کا فیصلہ، کس اہم شخصیت کو خوش کرنے کیلئے چوہدری نثار کو نکالاجارہاہے؟ چونکادینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کے خلاف اچانک ن لیگ کے اہم رہنما پرویز رشید کھل کر بولنا شروع ہوگئے ہیں اور ان کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے ،سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بار پھر چوہدری نثار علی خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدر نثار علی خان کے بیان سے

منافقت کا اندازہ لگا لیں ٗ چوہدری نثار نے شیر کے نشان کے بغیر ایک الیکشن لڑا جو وہ بری طرح ہارے ۔پرویز رشید نے ایک بار پھر چوہدری نثار کو نشانے پر لیا اور کڑی تنقید کی۔پرویز رشید نے چوہدری نثار کو منافقت کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کا بیان شروع ہی یہاں سے ہوا تھا کہ وہ بیان دینا پسند نہیں کرتے ٗان کے بیان سے ان کی منافقت کا اندازہ لگالیں۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ چوہدری نثار نے شیر کے نشان کے بغیر ایک الیکشن لڑا جو وہ بری طرح ہارے۔معروف قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف مشکلات سے نکلنے کیلئے پیپلزپارٹی کی اہم شرط تسلیم کرتے ہوئے آصف علی زرداری کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور انہوں نے اب چوہدری نثار سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے او راسی وجہ سے پرویزرشید کھل کر چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رائے عامہ ہموار کررہے ہیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے سابق صدر آصف علی سے تعاون کے لئے رابطہ کیا تھا۔جس پر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا ہے کہ آپ کے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ہمیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔اور ہمارے بار بار کہنے کے باوجود بھی چوہدری نثار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس پر نواز شریف نے آصف علی زرداری کو خوش کرنے اور ان سے رشتہ بحال کرنے کے لئے چوہدری نثار کی پرانی دوستی کی قربانی دے دی ہے اور چوہدری نثار کے لئے راہیں ہموار کی جا رہی ہیں کہ وہ خود پارٹی چھوڑ جائیں۔

علاوہ ازیں پرویز رشید کے بیان پر چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے جاری رد عمل میں کہا گیا کہ ڈان لیکس کمیٹی نے پرویز رشید کے مسلسل جھوٹ کی نشاندہی کی اور انہیں حقائق چھپانے کا ذمہ دار قرار دیا۔ترجمان چوہدری نثار نے کہا کہ پرویز رشید غلط بیانی اور خوشامد سے پارٹی کے سیاسی ارسطو بنے ہیں، وہ مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں۔ترجمان کے مطابق پرویز رشید نے جھوٹ بولا کہ چوہدری نثار کے شیر کے نشان کے بغیر الیکشن نہیں جیتے، چوہدری نثار نے 1985، 1988، 1990،2013میں شیر کے نشان کے بغیر الیکشن جیتے لہٰذا غیر ضروری بیان بازی کے بجائے حقائق سامنے لائے جائیں۔اس سے قبل گزشتہ روز سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار نے مشکل وقت میں گمراہ کن بیان دیئے اور کسی کو خوش کرنے کیلئے انہیں برطرف کرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…