ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کے خوابوں کا محل بھی خطرے میں ،کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو وہاں غیرقانونی تعمیرات ہوئیں؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے بنی گالہ میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ بہت سے لوگوں نے درخواست دی کہ عمران خان کا گھر غیرقانونی ہے، کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو وہاں غیرقانونی تعمیرات

ہوئیں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنی گالہ میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑیگا ٗ ایک ایشو غیر قانونی الاٹ منٹ کا بھی ہے ٗ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو غیرقانونی تعمیرات ہوئیں جس پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کا گھرغیرقانونی تعمیرات میں شامل نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے عمران خان کا گھر غیرقانونی ہونے کا نہیں کہا، مسئلے کے حل کے لیے تجاویز دیں، بہت لوگوں نے درخواست دی کہ عمران خان کا گھر غیرقانونی ہے، اگر عمران خان کی تعمیرات قانون کے مطابق ہیں تو ٹھیک ہے، تمام فریقین مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے تجاویز دیں، عدالت نے تعمیرات کو تباہ نہیں کرنا ہے۔ بہت سے لوگوں نے درخواست دی کہ عمران خان کا گھر غیرقانونی ہے، کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو وہاں غیرقانونی تعمیرات ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…