پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی بشریٰ بی بی سے مبینہ تیسری شادی کا ڈراپ سین، حقیقت کھل گئی،بالاخرسب کچھ سامنے آہی گیا‎

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری مبینہ شادی کے حوالے سے خبریں اس وقت میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم زینب قتل کیس کی وجہ سے اس وقت میڈیا میں یہ ثانوی حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔ تاہم اب روزنامہ پاکستان لاہور کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کی بشریٰ بیگم سے تیسری شادی ہو چکی ہے ، یہ شادی لاہور ڈیفنس کے گھر میںہوئی جس کی تفصیلات کے رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نہ صرف تیسری شادی ہو چکی ہے بلکہ

نکاح خواں ،گواہان اور اس نکاح کی تقریب میں شریک تمام مہمانوں کے بارے میں بھی مصدقہ معلومات حاصل کر لی گئیں ہیں جبکہ ایک مرتبہ پھر اس ’’خفیہ شادی ‘‘ کے حوالے سے عمران خان کے انکار کے دعویٰ بھی باطل ثابت ہوئے ہیں ۔تحریک انصاف کے انتہائی قریبی اور ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا یہ دعویٰ کہ بشری بی بی ان کی ’’روحانی مرشد‘‘ ہیں اور وہ صرف’’ فیض ‘‘حاصل کرنے کے لئے ان سے ملتے ہیں اور ان کی اپنی روحانی مرشد سے شادی کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں‘‘جبکہ تیسری خفیہ شادی کی تمام تفصیلات سامنے آنے کے بعد عمران خان کا یہ دعوی بھی بذات خود غلط ثابت ہوا ہے ۔عمران خان کی پاکپتن کی رہائشی خاتون بشریٰ بی بی سے نئے سال کے آغاز میں 230 وائے بلاک ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک محل نما گیسٹ ہاؤس میں نکاح کی انتہائی سادہ تقریب منعقد ہوئی ، نکاح کی یہ تقریب جس گھر میں منعقد ہوئی وہ بشریٰ بی بی کی والدہ یا ان کے کسی رشتہ دار کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر عبد العلیم خان کے انتہائی قریبی ساتھی، عزیز اور گلبر گ ٹاؤن کے سابق ناظم فراز احمد چوہدری کا گیسٹ ہاؤ س ہے ۔نکاح کی اس تقریب میں’’دولہا ‘‘ کی طرف سے عمران خان کے پرسنل سیکرٹری عون چوہدری ،سابق ٹاؤن ناظم گلبرگ ٹاؤن فراز احمد چوہدری ،مشہور پراپرٹی ٹائیکون اور ڈاکٹر طاہر القادری کے انتہائی قریبی ساتھی میاں زاہد اسلام شامل ہوئے جبکہ دلہن (بشری بی بی ) کے ہمراہ دو خواتین

اور ایک مرد ’’خفیہ شادی‘‘ کی اس تقریب میں شریک تھے، نکاح میں حق مہر کی رقم 4 لاکھ سے زائد اور پانچ لاکھ روپے سےکم مقرر کی گئی ۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن مفتی محمد سعید نے ہی پڑھایا ،یہ وہی مفتی سعید ہیں جنہوں نے عمران خان کا ریحام خان سے ’’ خفیہ نکاح ‘‘ پڑھایا تھا ۔ عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کے موقع پر ’’نکاح فارم ‘‘ پر دولہا ،دلہن سمیت مفتی سعید ،عون چوہدری ،فراز چوہدری ،میاں زاہد اسلام اور دو دیگر افراد نے دستخط بھیکئے ۔

نکاح کے موقع پر مٹھائی ،کیک اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں عمران خان کے پرسنل سیکرٹری عون چوہدری کی گارڈن ٹاؤن میں بنائی گئی مشہور کافی شاپ ’’ گلوریا جینز ‘‘ جس کا چند روز قبل افتتاح عمران خان نےشاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کیا تھا وہاں سے منگوائی گئیں اور مہمانوں کی پر تکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری ’’خفیہ شادی ‘‘ کی اس تقریب میں نعیم الحق کو دانستہ لاعلم رکھا گیا اور ان کے کانوں میں اس ’’

خفیہ شادی ‘‘ کی بھنک بھی نہ پڑی جبکہ عبد العلیم خان نے اسی روز عمرے پر جانا تھا اس وجہ سے وہ اس تقریب میں شریک نہ ہوئے تاہم انہیں اس ’’خفیہ تقریب ‘‘ کا نہ صر ف مکمل علم تھا بلکہ جب نکاح پڑھا لیا گیا تو تقریب کے میزبان فراز چوہدرینے بخیر خوبی ’’ نیک کام ‘‘ انجام پانے پر نہ صرف عبد العلیم خان کو ٹیلی فون پر آگاہ کیا بلکہ ان کی عمران خان سے بات بھی کروائی گئی جنہوں نے کپتان کو’’ شاندار ہیڑک‘‘ کرنے پر مبارکباد دی ۔عمران خان نکاح کے چند گھنٹے بعد ہی اسلام آباد روانہ ہو گئے

جبکہ دلہن بشری بی بی وہاں سے اپنے ساتھ آنے والی دو خواتین کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر چلی گئیں اور آج بھی وہ لاہور میں اپنیوالدہ کے گھر پر ہی مقیم ہیں۔ اس حوالے سے جب گلبرگ ٹاؤن کے سابق ناظم اور ’’خفیہ شادی ‘‘ کی اس تقریب کے میزبان فراز احمد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو ان کے موبائل کی گھنٹیاں بجتی رہیں تاہم انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیاڈیفنس لاہور کا وہ گیسٹ ہائوس جہاں مبینہ طور پر عمران خان اور بشریٰ بیگم کی تقریب نکاح کا اہتمام کیا گی

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…