بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زینب قتل کیس، ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا،اب تک کتنی بچیوں کو درندگی کی بھینٹ چڑھا چکا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملوث ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا، زینب قتل ماضی میں ہوئے واقعات کا تسلسل، ماضی کے دیگر واقعات اور زینب قتل میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور انکشاف ہوا ہے ملوث ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ زینب قتل ماضی میں قصور میں ہونے

والے واقعات کا تسلسل ہے جس میں 6بچیاں ظالم درندے کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔ ماضی کے واقعات اور زینب قتل میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح صوبائی وزیر رانا مشہود اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ ننھی زینب کے قاتل کے حوالے سے بڑا بریک تھرو عنقریب متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل کے شبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جن کے میڈیکل اور تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے ن لیگ قصور کی قیادت شہر میں موجود ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ذاتی طور پر اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ترجمان پنجاب ملک احمد خان حکومت کا کہنا تھا کہ زینب کا قاتل ایک سیریل کلر ہے اور اس سے متعلق کلیو ہمیں مل چکا ہے۔ جدید سائنسی بنیادوں پر کیس کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور میڈیا کو روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ کیس میں کچھ تفصیل ملی ہے۔ جلد ہی قاتل کیفرکردار تک پہنچ جائے گا۔ شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد بڑا بریک تھرو متوقع ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو ئی اور نہ ہی کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…