اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھنے کے بعد ملزم سے ملتے جلتے لوگ گرفتار کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر دینے والے ملزم کے خلاف پولیس متحرک ہو چکی ہے اور اس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی تصویر سے ملتے جلتے تین چار لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو قصور کے سابق ڈی پی او ذوالفقار احمد نے کہا کہ واقعے کی پوری طرح سے چھان بین کر رہے ہیں۔ اس افسوسناک
واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے، سابق ڈی پی او ذوالفقار احمد نے اس موقع پر کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم سے ملتے جلتے تین چار لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے اور امید ہے ان گرفتاریوں کے بعد بہت جلد ملزمان قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ قصور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھنے کے بعد ملزم سے ملتے جلتے لوگ گرفتار کر لیے ہیں۔ آٹھ سالہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر دینے والے ملزم کے خلاف پولیس متحرک ہو چکی ہے