جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

تیسری شادی کے چکر کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیلئے ایک اورپریشانی،بنی گالاکے سامنے احتجاجی دھرنے کااعلان کردیاگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی )آل سب انجینئرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے اپ گریڈیشن نہ ملنے پرمنگل سے دفتری کام چھوڑنے سمیت 15جنوری کوبنی گالاکے سامنے احتجاجی دھرنے کااعلان کردیایہ اعلان ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرملک بشیرخان نے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں ضلعی صدورکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ سینئرنائب صدرنعمت اللہ مروت،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی مختیارحسین،پشاورڈویژن صدرنگارالحق،

ملاکنڈڈویژن صدراخترحسین خان،مردان ڈویژن صدرابدالی اوردیگرڈویژن کے صدوربھی موجودتھے ان کاکہناتھاکہ قیام پاکستان سے لیکراب تک صوبائی حکومتیں سب انجینئرزکے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کرتی چلی آرہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے ان کاکہناتھاکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے 17مئی2017کوبنی گالا کے سامنے احتجاجی دھرنادیاتھاجس پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمارے ساتھ مذاکرات کرکے موجودہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکوموقع پرسب انجینئرزکے اپ گریڈیشن اورسروس سٹرکچرزدینے کی ہدایات کی 8ماہ گزرگئے لیکن پھربھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے صوبے بھرکے75800سرکاری ملازمین کے اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کردی لیکن بدقسمتی سے حکومت نے 950سب انجینئرزکواپ گریڈیشن دینے میں نظرآندازکیاانہوں نے کہاکہ ایسی طرح11اگست2017کووزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے صوبے کے تمام آل کیڈرزسرکاری ملازمین کواپ گریڈیشن دی اوراس میں سب انجینئرزکواپ گریڈیشن سے محروم رکھاانہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ تمام سب انجینئرزکے جائزمطالبات کوفوری تسلیم کیاجائے انہوں نے کہاکہ صوبے بھر کے سب انجینئرزفیصلہ کیاہے کہ مطالبات ماننے تک ہرقسم کے دفتری کام چھوڑکراپنااحتجاج جاری رکھے گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…