اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کے الزام میں گرفتار بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادھو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا رشتہ دار ہے جس نے ’’را‘‘ سے تربیت حاصل کی تھی۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ
میں دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد کلبھوشن جادھو بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا رشتہ دارہے، کلبھوشن کا باپ پولیس کمشنر جبکہ چچا باندرا پولیس اسٹیشن کا انچارج تھا۔ اس کا خاندان ممبئی کے مضافات میں مقیم تھا۔کمانڈر کلبھوشن جادھو نے 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جبکہ اجیت دوول نے اسے ’’ را‘‘ میں بھجوایا۔ کلبھوشن جادھو نے 2 سال تک را سے ٹریننگ لی جس کے بعد اس نے فارسی اور بلوچی زبان بھی سیکھی۔بھارتی جاسوس کوچاہ بہار سے گوادر اور سی پیک کو نشانہ بنانے کا ٹاسک ملا، بھارت کلبھوشن کی کارروائیوں کو ایران سے بھی خفیہ رکھنا چاہتا تھا اسی لیے اس نے حسین مبارک کی شناخت سے کارگو کمپنی قائم کی۔ کلبھوشن بیک وقت را اور بھارتی نیوی کا ملازم تھا، پکڑے جانے کے بعد کلبھوشن سے را کے 13 ارکان کو فون کرائے گئے۔ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادھو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا رشتہ دار ہے جس نے ’’را‘‘ سے تربیت حاصل کی تھی۔