اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کی تیسری شادی،بشریٰ بی بی نے اپنے سابق شوہر خاور مانیکا سے کیوں علیحدگی اختیارکی تھی؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں اس وقت میڈیا پر زیر گردش ہیں، میڈیا رپورٹس میں بشریٰ مانیکا سے متعلق حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں عمران خان نے انہیں شادی کیلئے کیسے پسند کیا، قارئین کی دلچسپی کیلئے یہاں یہ بھی یہاں بتاتے چلیں کہ بشریٰ مانیکا کے حوالے سے اس سے قبل بھی رپورٹس میڈیا کی زینت بن چکی ہیں مگر اس وقت ان کا اصل نام زیادہ سامنے نہیں آسکا بلکہ وہ اپنی عرفیت کے باعث مشہور ہوئیں۔ ان کی عرفیت پنکی آنٹی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ مانیکا عرف پنکی آنٹی سے عمران خان کی پہلی بار ملاقات 2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل ہوئی تھی۔عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمزافسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔55 سالہ بشریٰ بی بی پاکپتن کی روحانی شخصیات ہیں، عمران خان نے انہی کی دی ہوئی انگوٹھی پہن رکھی ہے، انہوں نے اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اللہ کی راہ میں خود کو وقف کرنے کے لئے علیحدگی اختیار کی تھی۔ بشریٰ بی بی نے اپنی شادی کی حالیہ خبر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ جب مرشد کا حکم ہوا‘۔ مبینہ طور پر عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ تیسری شادی کے بعد ان کے وزیراعظم بننے کے امکانات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…