اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی شادی سے متعلق باضابطہ بیان جاری کردیا۔ تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا
انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے لہذا جب تک میڈیا خیال رکھے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔ تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا