ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہوگی یا نہیں،ماہر علم نجوم نے بتا دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد(سی پی پی )معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے کہاہے کہ ستاروں سے کنفرم ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی ہو گئی ہے اور ان کی تیسری شادی کامیاب ہو گی ،خان صاحب کو پارٹنر کی گڈلک بھی ملے گی ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہناتھا کہ میں نے اس سال کی پیشگوئیوں میں کہا تھا اکتوبر2017 سے وہ ٹائم شروع ہوچکا ہے،عمران خان کی پہلی شادی کی خبر بھی میں

نے  دی تھی ، ستاروں سے کنفرم ہے عمران خان کی تیسری شادی ہوگئی ۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے صحافی عمر چیمہ نے تہلکہ خیز دعوی کیاہے کہ عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی پیرنی کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی شادی سے متعلق باضابطہ بیان جاری کردیا ۔ تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط ملطخبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا

ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے لہذا جب تک میڈیا خیال رکھے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…