پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شادی کی جھوٹی خبر کیوں دی؟ عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا، قانونی ماہرین سے مشاورت شروع

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی جھوٹی خبر چلانے پر قانونی کارروائی کرنے کے لیے صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق آج عمران خان کی تیسری شادی پورے ملک میں زیربحث رہی، ان کی شادی پر مختلف رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، میڈیا میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے حوالے سے شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے،

اس میں کسی کودخل دینے کی ضرورت نہیں، عمران خان کب اور کس سے شادی کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور کسی کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں میرا یا تحریک انصاف کاکوئی عمل دخل نہیں، کیا عمران خان کو اپنی شادی کے لئے ریفرنڈم کرانا چاہئے، عمران خان کی شادی سے بڑھ کر اور بھی مسائل ہیں، ہمیں ان پر توجہ دینی چاہئے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے ازراہ مذاق کہا کہ ہمارے دین میں 4 شادیاں جائزہیں۔ ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چکوال میں جلسے سے خطاب کیا جلسہ کے بعد جب میڈیا کے نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تیسری شادی سے متعلق سوالات کئے تو عمران خان جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل خبر شائع ہوئی کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر خفیہ شادی رچالی اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کیلئے جایا کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کرکے سال نو کا آغاز کیا اور وہاں سے اگلے روز سیدھے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماء عون چوہدری نے عمران خان کی خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم بے بنیاد خبر کو چلانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا سوچ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…