بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے واقعی تیسری شادی کرلی،مفتی سعیدنے ایسا جواب دیدیا کہ ،پورا پاکستان دنگ،تحریک انصاف والے ششدر

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے ملک بھر میں چہ میگوئیاں جاری ہیں ، ریحام خان سے عمران خان کا نکاح پڑھوانے والے مفتی سعید نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور انہوں نے عمران خان کی شادی کی تردید یا تصدیق سے انکار کردیا ہے ۔سینئر صحافی عمر

چیمہ کے مطابق جب مفتی سعید سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے خبر کی تصدیق کی نہ ہی تردید، وہ شادی کی تردیدکے حوالے سے  بھی تذبذب کا شکارنظرآئے۔عمر چیمہ کے مطابق انہوں نے عمران خان کی شادی کی حقیقت جاننے کیلئے جمعرات کی شب مفتی سعید سے رابطہ کیا تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہیں گے۔واضح رہے عمران خان اور ریحام کی شادی کے موقع پر بھی مفتی سعید نے یہی جملہ دہرایاتھا۔مفتی سعید سے جمعہ کی صبح جب دوبارہ رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اپنا وہی موقف دہرایامگر جب ان سے تین بار یہ پوچھا گیاکہ کیاوہ یکم جنوری کو لاہورمیں عمران خان کا نکاح پڑھانے کی تردیدکرنا چاہیں گے توانہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری اور نعیم الحق نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

اس خبر کا حوالہ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…