منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ کی ملاقات

datetime 4  جنوری‬‮  2018 |

راولپنڈی (این این آئی)جاپان نے خطے کے امن و استحکام اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے جمعرات کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔جاپانی وزیر خارجہ کو اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

انہوں نے یادگار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔جاپانی وزیر خارجہ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کر دار سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔تارو کونو نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ سکیورٹی بالخصوص

انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے ۔جاپانی وزیر خارجہ نے عارضی بے گھر افراد کی بحالی اور بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر سکیننگ کے آلات کی فراہمی کے بارے میں بھی بتایا ۔پاک فوج کے سربراہ نے جاپانی وزیر خارجہ کی طرف سے خطے کے امن اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی کوششوں کے اعتراف پر تشکر کا اظہار کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…