پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہتک آمیز،بے بنیاد اور جھوٹی مہم ،بحریہ ٹاؤن نے اپنے ممبران کو یقین دہانی کرادی

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف گزشتہ کئی ہفتوں سے مخصوص طبقہ کی جانبسے کراچی سپر ہائی وے کے خلاف ایک بے بنیاد مہم جاری ہے جس کا مقصد بحریہ کی جانب سے شہر میں تین سالوں سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچانا ہے،ایک جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ،ہتک آمیز،بے بنیاد اور جھوٹی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد بحریہ کے مثبت تاثر کو نقصان پہنچانا ہے۔اس میں کہا گیا کہ گزشتہ تین سال میں

بحریہ نے 2 ہزار خاندانوں کو رہائش دی ہے جبکہ مزید ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو فلیٹ اور گھر دینے کا سلسلہ جاری ہے،دیگر منصوبوں میں9 لاکھ افراد کے لیے دنیا کی تیسری بڑی مسجد، 70 ہزار شائقین کی گنجائش والا سٹیڈیم اور 8 لائنوں پر مشتمل کھلی سڑک ہمارے قابل منصوبوں میں شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ FWO نے اربوں روپے کی لاگت سے بین الاقوامی معیار کے مطابق فلائی اوور تعمیر کر رہا ہے جس کا مقصد عوام کو سپر ہائی اور شہر تک بلا رکاوٹ آسان سفر مہیا کرنا ہے،سی پیک کے نتیجے یبرونی سرمایہ کار آگے آرہے ہیں اور مختلف سرمایہ کاری کر رہے ہیں،کراچی میں دبئی طرز کا ایک نیا شہر بن رہا ہے جو ملک کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ انشاء اللہ بہت جلدعوام پراصل حقیقت ظاہر ہوجائے گی ہمارے خلاف سوشل میڈیا اور زرد صحافت کی مہم بحریہ کو رہائشیوں کو بہترین سہولیات دینے اور دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر ظاہر پیش کرنے میں رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…