اسلام آباد،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جلاوطنی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار۔سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عارف چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے جلاوطنی اختیار کرنے کی پیشکش کرنے کی خبریں درست ہیں۔ تاہم نواز شریف نے یہ پیش کش قبول نہیں کی ہے۔ نواز شریف نے پاکستان میں جس احتجاجی سیاست کا آغاز کیا ہے
وہ اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف ایک مرتبہ پھر جلا وطنی اختیار کرسکتے ہیں، نوازشریف سیاست چھوڑنے کی حامی بھر چکے ہیں ، نوازشریف پر دباؤ ڈال کر شہباز شریف کو جانشین نامزد کردیا گیا ہے، جلا وطنی پر نوازشریف کی مقدمات سے جان چھوٹ سکتی ہے۔ برطانوی جریدے ’’دی ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف سیاست چھوڑنے کی حامی بھر چکے ہیں ، نوازشریف پر دباؤ ڈال کر شہباز شریف کو جانشین نامزد کردیا گیا ہے ،جلا وطنی پر نوازشریف کی مقدمات سے جان چھوٹ سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف ایک مرتبہ پھر جلا وطنی اختیار کرسکتے ہیں۔سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں ،نواز شریف سیاست چھوڑنے کی حامی بھرچکے ہیں۔ نوازشریف نے سیاست چھوڑنے کی حامی بھر لی ،جانشین کون ہوگا؟