اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

پورا لاہوربلاک ، 15 روز کاراشن ،گرم کپڑے و بستر تیار،طاہر القادری نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن)نئے سال 2018ء کا سورج طلوع ہوتے ہی پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مسئلہ پر ملک کی اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطے تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں بتایاگیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ہفتے میں حکومت مخالف جدوجہد کو حکومت کیخلاف فائنل راؤنڈ قرار دیتے ہوئے طاہر القادری نے عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء خرم نواز گنڈا پور کی سربراہی میں بنائی

گئی کمیٹی کو رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرا لقادری نے اپنی جماعت کے رہنماؤں سے مشاورت کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے والی سیاسی جماعتوں نے پاکستان عوامی تحریک کو اپنی تجاویز سے متعلق آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی تجاویز میں طاہر القادری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایشو پر تحمل کے ساتھ اس کیس کو آگے بڑھائیں پاکستان تحریک اانصاف کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے اندر طاہر القادری کو اپنی تجاویز سے آگاہ کرینگی جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سات جنوری کو ایک بڑے احتجاجی پروگرام کا عندیہ دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے عوامی تحریک کے قائد کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکن 24گھنٹے کے نوٹس پر لاہور میں اکھٹے ہو جائیں گے انہوں نے اپنے حکم میں پارٹی کارکنوں کو پندرہ روز کے راشن سمیت گرم کپڑے و بستر ہمراہ لانے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی کو ر کمیٹی نے سات جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی جانب سے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں لاہور کو بلاک کر نے کی تجویز پرغور شروع کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…