اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ناران میں شدید برفباری، سیاحتی سرگرمیاں 5 ماہ تک معطل، راستے بند

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن)سال 2018 کی آمد شدید سردی کے ساتھ ہوئی، پہاڑوں پر سال نو کا استقبال آسمان سے گرنے والے سفید گالوں نے کیا۔ وادی کاغان میں برفباری کے باعث شہر ناران کے تمام ہوٹل، کاروباری مراکز، مساجد، پولیس چیک پوسٹ پانچ ماہ کیلئے مکمل بند ہوگئے۔ انتظامیہ نے بھی سیاحوں کا داخلہ کاغان سے آگے بند کر دیا۔سیاحت سے وابستہ تمام افراد واپس اپنے اپنے آبائی علاقوں میں واپس چلے گے جبکہ ضلعی

انتظامیہ کی جانب سے پلدراں کاغان کے مقام پر بھاری پتھر رکھ کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بھی بند کر دیا گیا ہے۔ سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاحوں کا رخ شوگران، کیوائی اور سری پایہ کی جانب موڑ دیا گیا۔ روڈ بندش کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی ناران کی جانب پیدل چلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے پولیس اہلکاروں کو سکی کناری ڈیم کے قریب الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

پنجاب میں دھند کاراج رہا،موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک نظام متاثر ہوا، حد نگاہ کم ہونے کے باعث صبح اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی7، قلات میں منفی 5، دالبندین اور ڑوب میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ تین روز کے دوران پوٹھوہار ریجن، پنجاب کے مشرقی اور بالائی سندھ کے علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…